وقتی طور پر بند کرنے کے بعد الہدا سڑک کھول دی گئی
’موسلادھار بارش اور دھند کے باعث روڈ بند کردی گئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں موسلادھار بارش کے باعث الہدا سٹرک وقتی طور پر بند کر دی گئی تھی جسے اب کھول دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائڈنگ ہوتی ہے۔‘
’مسافروں کی سلامتی کے لیے تیز بارش کے وقت روڈ بند کر دی جاتی ہے جبکہ مسافروں کو گاڑیاں روکنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔‘
واضح رہے کہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب طائف میں تیز بارش کے علاوہ رات بھر دھند چھائی رہی۔