Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے اقوام متحدہ کے ادارے کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

عبد العزیز بن محمد الواصل کے مطابق ’دنیا کو اس وقت تصادم کی جگہ ہم آہنگی، بقائے باہمی اور برداشت کی ضرورت ہے۔‘ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ رقم اس کے ورک پلان، سرگرمیوں اور پروگراموں کی سپورٹ کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقبل مندوب عبد العزیز بن محمد الواصل نے عطیے کا چیک اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے نمائندے میگوئل اینجل موراتینوس کے سپرد کیا ہے۔
سعودی مندوب نے کہا ہے کہ ’تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ادارے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔‘
’دنیا کو اس وقت تصادم کی جگہ اہم آہنگی، بقائے باہمی اور برداشت کی ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب ان ممالک میں سرفہرست ہے جو تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی، بقائے باہم اور امن وسلامتی کے علمبردار ہیں۔‘
اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندے نے امن اور بقائے باہمی کی اقدار کے ساتھ ساتھ نفرت اور تشدد کو مسترد کرنے میں مملکت کے عظیم کردار کی تعریف کی۔
 ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندے میگوئل اینجل موراتینوس نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اس عظیم سماجی اور ثقافتی تبدیلیوں کی روشنی میں جو مملکت اس وقت دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے امن اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے اور تمام مذاہب اور ثقافتوں کا احترام کرنے میں مملکت کے کردار کی بھی تعریف کی۔

شیئر: