Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے حکمراں کی بکنگھم پیلس آمد، ملکہ الزبتھ کی وفات پر تعزیت

امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی کے ہمراہ تھیں۔(فوٹو عرب نیوز)
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے اتوار کو لندن کے بکنگھم پیلس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کرکے ملکہ الزبتھ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ان کے ہمراہ امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی بھی تھیں۔
دبئی کے حکمران نے مختلف شعبوں میں امارات اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی مضبوطی اور ان کی سپورٹ کے لیے ملکہ کے نمایاں کردار کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ امارات اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کی خدمت، علاقائی و بین الاقوامی امن، سلامتی اور استحکام  کی مضبوطی کےلیے مزید گہرے اور مضبوط ہوتے رہیں گے۔
برطانوی شاہ چارلس سوم عالمی رہنماوں، سفارتکاروں اور شاہی خاندان کی شخصیات کے لیے محل میں ایک سرکاری استقبالیے کی میزبانی کررہے ہیں۔
ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں 500 عالمی رہنماوں اور شاہی خاندانوں کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

شیئر: