عسیر: پاکستانی ڈاکٹرز فورم کے اعزاز میں عشائیہ
جمعرات 27 اپریل 2017 3:00
خمیس مشیط( جی ایس ایوب) عسیر ریجن کی معروف سماجی شخصیت میاں محمدلیم نے پاکستان ڈاکٹرز فورم کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ میزبان نے استقبالیہ خطاب میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر جمیل مغل اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد میرے لئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورم کی کارکردگی پر مطمئن ہوں۔ کمیونٹی کو مفت طبی مشوروں سے نوازنے میں ڈاکٹر شہاب صدیقی، اکٹر محمد اسلم میمن، ڈاکٹر اے ڈی میمن، ڈاکٹر شیر شاہ قادری اور ڈاکٹر فیاض کا بے حد شکریہ ادا کیا گیا۔ ڈاکٹر جمیل مغل نے اپنے خطاب میں میاں محمد سلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی خدمت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ فورم کے دروازے ہر پاکستانی کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈاکٹرز فورم مفت طبی مشوروں کی خدمت جاری رکھے گا۔ 14اگست میں فورم بڑی تقریب کااہتمام کرے گا۔