Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کے معروف سماجی رہنما شیخ محمد عبداللہ وفات پاگئے

 انہوں نے 1986ء میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہلے پاکستانی اسکول کی بنیاد رکھی
 
خمیس مشیط (جی ایس ایوب) عسیر ریجن کی معروف سماجی  و ادبی شخصیت زہران کمپنی کے سابق جنرل منیجر شیخ عبداللہ اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے لاہور میں اپنی رہائش پر انتقال کر گئے۔ وہ انتہائی خوش اخلاق ، ملنسار اور دوستوں کے دوست تھے۔ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں انکی نمازجنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں انکے دیرینہ دوست ڈاکٹر سعید ناصر، ڈاکٹر جاوید ناصر، سیکو کمپنی کے سابق جنرل منیجر ملک الطاف کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ شیخ عبداللہ  نے ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت کی اور ہر ایک کے دکھ درد میںشریک رہے۔ انہوں نے 1986ء میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہلے پاکستانی اسکول کی بنیاد رکھی۔ کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے پہلی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔  وطن سے بے پناہ محبت رکھتے تھے۔ پاکستانی سفراء اور قونصل جنرل کے پروگرامز اور قومی تہواروں کو انتہائی جوش و جذبے سے مناتے تھے۔ بڑے بڑے پروگرام ترتیب دیا کرتے تھے۔ سالانہ امتحانات  میں پوزیشن ہولڈرز بچوں میں تحائف اور انعامات تقسیم کیا کرتے تھے۔ چند سال پہلے وہ پاکستان شفٹ ہوچکے تھے۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: