سعودی عرب اور مالدیپ میں سیاسی مشاورت کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سعودی عرب اور مالدیپ میں سیاسی مشاورت کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منگل 20 ستمبر 2022 19:16
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے منگل کو نیویارک میں ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور مالدیپ نے سیاسی مشاورت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے منگل کو نیویارک میں ملاقات کی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنا اور دوستانہ روابط کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جانا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے 76 ویں اجلاس کی صدارت کے دوران مالدیپ کے وزیرخارجہ کی کاوشوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
مالدیپ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ’ سعودی عرب اقوام متحدہ کے نظام ،عالمی مسائل کے حل اور جنرل اسمبلی کے کام میں ہمیشہ مدد کرتا ہے‘۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے مسائل اور عالمی حالات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز الواصل اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدلرحمن الداود بھی موجود تھے۔