بیجنگ .... چینی وزارت دفاع نے اپنے اسلحہ کے پروپیگنڈہ پوسٹر میں روسی اور امریکی اسلحہ کو چینی قرار دینے پر معافی مانگ لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پوسٹر تیار کرنے والے نے غلطی سے روسی مگ 35طیارے کو چینی جہاز کے عرشے پر دکھایا تھا جبکہ امریکہ کے سمندر اور خشکی پر چلنے والی کشتیوں کو بھی اسی جہاز کے قریب دکھایا گیا تھا جبکہ عرشے پر 3لڑاکا جہازوں کو دکھایا گیا جو چینی نہیں بلکہ امریکی اور روسی تھے۔ حالانکہ اسے جے 10طیاروں کے بجائے جے 15دکھانا چاہئے تھا۔ اس پوسٹر کے ذریعے وہ چین کی جدید بحریہ کے 68برسوں کی عکاسی کرنا چاہتے تھے۔ اس پوسٹر میں چین کا پہلا طیارہ بردار جہاز دکھایا گیا ہے حالانکہ یہ خود سوویت یونین میں تیار کیا گیا تھا اور روس سے یہاں لایا گیا تھا۔ اس پر جو سرخی لگائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ” ہیپی برتھ ڈے ۔ پیپلز لبریشن آرمی نیوی“۔ اس پوسٹر کی تیاری کے فوری بعد فوجی ماہرین نے اندازہ لگالیا تھا کہ پوسٹر کی اشاعت میں غلطی ہوئی ہے۔ پوسٹر میں جن جیٹ طیاروں کو دکھایا گیا ہے وہ درحقیقت روسی مگ 35لڑاکا طیارے تھے جبکہ طیارہ بردار جہاز کے آس پاس چینی نہیں بلکہ امریکی جہاز سمندر میں تیرتے ہوئے دکھائے گئے۔