Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو امیر کویت اور سلطان عمان کی طرف سے تہنیتی پیغامات

’امیر کویت اور سلطان عمان نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو یوم الوطنی پر امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور سلطان عمان ہیثم بن طارق کی طرف سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
امیر کویت شیخ  نواف الاحمد الجابر الصباح نے شاہ سلمان کے نام اپنے مکتوب میں سعودی عرب اور کویت کے تاریخی تعلقات کو سراہا ہے۔
انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے مزید ترقی اور کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
دوسری طرف سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق نےاپنے مکتوب میں شاہ سلمان کو نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرف ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے یوم الوطنی پر تہنیتی پیغام موصول ہوا ہے۔
شیخ مشعل نے اپنے پیغام میں سعودی قیادت اور ملک اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیاہے۔

شیئر: