لندن .... انرجی ڈرنک عام مشروبات سے زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان میں کیفین زیادہ ہوتی ہے اور جس کے نتیجے میں 2گھنٹے میں یہ بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔اگر روزانہ انرجی ڈرنک کے 4کین پئے جائیں تو اس سے بلڈ پریشر میں غیر معمولی تبدیلی ہوتی ہے لیکن صرف 2گھنٹے بعد ہی انسان اسکا نوٹس لے سکتا ہے۔ سائنسدانو ںکی ایک ٹیم نے باقاعدہ تحقیق کے بعد بتایا کہ انرجی ڈرنک میں 108گرام چینی یعنی 27چمچے چینی کے ہوتے ہیں جبکہ کیفین کی مقدار 320ملی گرام تک ہوتی ہے۔ یہ ڈرنک کیفین جسم میں انڈیلنے سے زیادہ خطرے کا باعث ہیں۔32اونس کے انرجی ڈرنک پر تحقیق کی گئی جس کے نتیجے میں سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ اس سے دل پر بھی اثر پڑا جبکہ بلڈ پریشر میں خاصے اضافے کا بھی باعث بنی۔