Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایاز امیر کی بہو قتل، عمران خان کی معافی اور پشاور میں ملزم کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج سمیت پاکستان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

 بڈھ بیر میں ایک برساتی نالے سے 24 سالہ لڑکی کی مسخ شدہ نعش ملی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز میں عجیب و غریب حرکتیں کرنے والے شخص کو پولیس کے حوالے کیوں کیا گیا؟ اسلام آباد میں ایاز امیر کی بہو، پشاور میں استانی کا قتل اور توہین عدالت کیس میں عمران خان کی معافی کی پیشکش کی خبریں گذشتہ ہفتے پاکستان میں دلچسپی کے موضوعات میں شامل رہیں۔
پی آئی اے کی فلائٹ میں عجیب حرکتیں کرنے پر ایک شخص دبئی سے ڈی پورٹ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پشاور سے دبئی جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 ستمبر کو ایک مسافر نے اچانک عجیب و غریب حرکتیں شروع کر دیں، جس کو پکڑ کر دبئی سکیورٹی حکام کے حوالے کیا کر دیا گیا تھا اور اس کو اگلے روز ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ پر فرش دھو رہا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ایاز امیر کے ’بیٹے کے ہاتھوں بیوی قتل‘، پولیس نے جائے وقوعہ پر کیا دیکھا؟
اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں صحافی ایاز امیرکی بہو کی قتل کے الزام میں پولیس نے ان کے بیٹے شاہنواز امیر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے  ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’جمعے کی صبح ساڑھے نو بجے مقامی لوگوں نے اسلام آباد کی پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی کہ شاہنواز کے فارم ہاؤس سے شور کی آوازیں آ رہی ہیں جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ پر فرش دھو رہا تھا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

 بڈھ بیر میں ایک برساتی نالے سے 24 سالہ لڑکی کی مسخ شدہ نعش ملی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پشاور میں استانی کا قتل، ’ملزم لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتا رہا‘
پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والی مدرسے کی معلمہ کے قتل سے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم لڑکی کا بہنوئی ہے جو اپنی سالی کو بازار کے بہانے سنسان مقام پر لے گیا تھا۔
سنیچر کو پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ایک برساتی نالے سے 24 سالہ لڑکی کی مسخ شدہ نعش ملی تھی جس کو تشدد کے بعد جلا دیا گیا تھا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

موبائل کمپنیوں نے کہا ہے کہ ’حکومت لائسنس فیس اور مابائل سپیکٹرم کے لیے ڈالر سے منسلک ادائیگیوں کے معاملے کو بہتر کرے۔ (فائل فوٹو: وکی میڈیا)

کیا پاکستان انٹرنیٹ اور موبائل فون لوڈشیڈنگ کی طرف بڑھ رہا ہے؟
پاکستان کے شہری بجلی اور گیس کی لوڈشیدنگ کا تو برسوں سے سامنا کر رہے ہیں لیکن اب ان کا ڈیجیٹل یعنی انٹرنیٹ اور موبائل فون کی لوڈشیڈنگ سے بھی پالا پڑ سکتا ہے جس سے وہ باہم رابطے کی سہولت سے محروم ہو سکتے ہیں۔
اس کی وجہ بھی وہی ہے جو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ہوتی ہے کیونکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ مواصلاتی آلات چلانے کے لیے ایندھن کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اور اگر حکومت نے انہیں درپیش متعدد مسائل حل نہ کیے تو انہیں اپنی سہولیات منقطع کرنا پڑیں گی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے معافی مانگنے کی پیشکش پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

عمران خان کی معافی مانگنے کی پیشکش، فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توہین عدالت کیس میں خاتون ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے سامنے پیش ہو کر معافی مانگنے کی پیشکش پر عدالت نے فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے خاتون ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے سامنے پیش ہو کر معافی مانگنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا کبھی مقصد کسی جج کی توہین کرنا نہیں تھا۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

دو منٹ پچاس سیکنڈ کی ویڈیو میں شدت پسند نوجوان اپنی پوری تقریر کے دوران اسلحہ تھامے کھڑا رہا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

کیا پشاور میں شدت پسند دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں؟
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور سرحدی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں کی نقل و حرکت سے متعلق خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں مگر اب پشاور کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
پشاورشہر سے 45 کلومیٹر دور تحصیل حسن خیل کے علاقے شرکیرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے جس میں مبینہ طور پر ایک مسلح نوجوان جمعہ کی نماز کے بعد مسجد میں کھڑے ہو کر لڑائی کی ترغیب دے رہا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

افسر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک واٹس ایپ گروپ میں سابق وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں ’نازیبا میسج‘، سرکاری افسر برطرف
واٹس ایپ گروپ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صاحب گُل پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک وٹس ایپ گروپ میں عمران خان اور ان کے اہل خانہ سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شبلی فراز ایئر فورس میں بطور کمیشنڈ پائلٹ آفیسر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے پی پی)

چکوال جلسے سے واپسی کے دوران شبلی فراز عمران خان کے پائلٹ کیوں بنے؟
سابق وزیراعظم عمران خان کی  پیر کو چکوال جلسے سے واپسی کے موقع پر ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کو معاون پائلٹ کا کردار ادا کرنا پڑا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے اردو نیوز کو تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان جس وقت چکوال جلسے کے لیے کمرشل ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے تو واپسی پر پرواز سے قبل ہی اس ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے پرواز کرنے سے معذرت کر لی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: