Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر 133 انڈین تارکین کی طرف سے خون کا عطیہ

’خون کا عطیہ دے کر ہزاروں مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں مقیم 133 انڈین تارکین نے یوم الوطنی کی مناسبت سے خون کا عطیہ دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق طائف کے کنگ عبد العزیز ہسپتال میں خون کا عطیہ دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان سراح الحمیدان نے کہا ہے کہ ’خون کا عطیہ کرنے پر انڈین تارکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہسپتال کے بلڈ بنک میں خون کا ذخیرہ بڑھ جانے کے باعث پورے خطے کے ہسپتالوں کو فائدہ ہوگا‘۔
انہوں نے شہریوں اور تارکین سے اپیل کی ہے کہ خون کا عطیہ دے کر ہزاروں مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

شیئر: