Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آفریدی کا الوداعی تقریب میں شرکت سے انکار

کراچی... سابق کپتان اورآل راونڈر شاہد خان آفریدی نے مصروفیات کے باعث الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ انہوں نے کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی پیشکش کا شکریہ ادا کیا۔ ٹوئٹر پر ا پنے بیان میںآفریدی نے کہا کہ مصروفیات کے باعث الوداعی تقریب کی پیشکش قبول نہیں کرسکتا۔آفریدی نے مزیدکہا کہ نئے ٹرینڈ سیٹ کرنا چاہتا ہوں۔ یونس خان اور مصباح الحق کو فیرویل دینے پر بہت خوش ہوں، امید ہے کہ یہ روایت قائم رہے گی۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے چند دن قبل دبئی میں شاہد آفریدی سے ملاقا ت میں انہیں الوداعی تقریب کی پیشکش کی تھی۔ مستقبل میں کرکٹ کے لئے خدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: