Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آڈیو ٹیپ ثبوت ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو غصہ یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہوسکی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’انڈیا سے بجلی کا پلانٹ عمران خان کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا۔‘
اتوار کو ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’آڈیو ٹیپ ثبوت ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔‘
کرک جلسے میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران خان ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ سٹیشن کی تنصیب کے بارے میں 18 جولائی 2020 کا ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کوئی غیر قانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں۔‘
‎’عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہی یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہوسکی۔‘
 ان کا مزید کہنا تھا کہ ’فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے۔‘
یاد رہے کہ کرک میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ ’انڈیا کے ساتھ تجارت ابھی کھلی نہیں اور مریم نواز کا داماد غیر قانونی طور پر انڈیا سے مشینری درآمد کر رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز اپنے داماد کے لیے انڈیا سے پاور پلانٹ کی مشینری درآمد کروا رہی ہیں۔‘

شیئر: