Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس ،سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد.. چیئرمین نیب قمرالز مان چوہدری کی نااہلی کے لئے تحریک انصاف کے ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین نے 16 مئی کو کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین نیب کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے خط موصول ہوگیا جس کے مطابق 16 مئی کو اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی طلبی تحریک انصاف کی فتح ہے۔ چیئرمین نیب کے پاس منصب پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ کرپشن میں ملوث ہر کردار کو انجام سے دوچار ہونا پڑے گا ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے ریفرنس میں موقف اپنایا تھا کہ چیئرمین نیب اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ان کے خلاف پانامہ کیس کے فیصلے میں بھی ججوں نے آبزرویشن دی ہے۔
 

 

شیئر: