Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی محافظوں کی ہلاکت،ایران کا پاکستان سے احتجاج

تہران... ایرانی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایران میں پاکستان کے سفیر آصف علی خان درانی کو طلب کرکے پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپ میں 10 سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔ وزارت کے ترجمان بہرام قاسمی نے زور دیا کہ پاکستان مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ، دہشت گردوں کی گرفتاری اور ا نہیں سزا دلوانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے ۔ پاکستانی سفیر نے حملے میں محافطوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب مسلح افراد سے جھڑپ کے دوران 10 ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔ ایرانی حکام نے الزام لگایا تھا کہ محافظوں کو دور مار ہتھیاروں کے ذریعے ہلاک کیا گیا ۔ ایرانی شدت پسند گروپ جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

شیئر: