سلطنت عمان کے سرکاری دورے کے لیے مسقط پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا پرتپاک سرکاری وعوامی استقبال کیا گیاہے۔
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید نے امارات کے صدر کا خیرمقدم کیا اور انہیں اپنے ہمراہ العلم العامر محل لے گئے۔
العلم العامر محل کے مرکزی دروازے پر سلطانی دستے کے سیکڑوں گھڑ سوار اور گارڈز ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
عمانی شہری سڑک کے دونوں جانب کھڑے ہوکر اماراتی مہمان کی آمد پر دونوں ملکوں کے جھنڈے لہرا کر خوشی کا اظہار اور خیر مقدمی نعرے لگا رہے تھے۔
اماراتی صدر کو21 توپوں کی سلامتی دی گئی۔ شیخ محمد بن زاید نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں خیر مقدم کے لیے آنے والے سلطانی خاندان کے افراد اور اعلی عہدیداروں سے ملے۔