Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی تفتیشی کارروائیاں، 274 خلاف ورزیاں ریکارڈ 

مختلف اداروں اور فیکٹریوں پر چار ہزار 891  تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں( فوٹو الوطن)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے)  نے سال رواں کے اگست کے دوران مختلف اداروں اور فیکٹریوں پر چار ہزار 891  تفتیشی کارروائیاں کی گئیں جبکہ 274 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ 
الوطن اخبار کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ غذائی اشیا تیار کرنے والے اداروں پردوہزار414 ،246 چھاپے چارہ اور جراثیم کش اداروں پر246، ادویہ،طبی لوازمات و آلات تیار کرنے والے اداروں کے خلاف ایک ہزار 450 تفیشی کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔ 
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا کہ’ لائسنس کے بغیر کام کرنے والے 18 جبکہ غیر محفوظ  اشیا تیار کرنے والے پانچ ادارے بند کیے گئے۔ 42 ایسے اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو لائسنس کے بغیر کام کررہے تھے‘۔
ایس ایف ڈی اے نے  مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ’ اگر ان کے علم یا مشاہدے میں ادویہ یا کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے یا کاروبار کرنے والے اداروں کے یہاں کوئی خلاف ورزی آئے تو ایسی صورت میں ٹول فری نمبر یا طمنی ایپ کے ذریعے اس کی اطلاع کریں‘۔ 

شیئر: