Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب اورعمان کے مابین فوڈ اینڈ واٹرسیکیورٹی کےمعاہدے

مفاہمتی یادداشت کا مقصد پانی اور متعلقہ امور میں تعاون کو فروغ دیناہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب نے  آبی اور غذائی خودکفالت کے سلسلے میں سلطنت عمان کے ساتھ مشترکہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔ اس کی بدولت فریقین کے درمیان شراکت اور سٹراٹیجک اہداف حاصل ہوں گے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی نے مملکت کی جانب سے اور وزیر زراعت و پانی و ماہی امور ڈاکٹر سعود الحبسی نے سلطنت عمان کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ 
مفاہمتی یادداشت کا مقصد پانی اور متعلقہ امور کے قوانین میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور آبی و غذائی خودکفالت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے منصوبے شروع کرنا اور آبپاشی کی نئی ٹیکنالوجی پر کام کرنا ہے۔ 
سعودی عرب اور سلطنت عمان موسمیاتی تبدیلی اور آبی سرچشموں پر اس کے اثرات اور منفی امور سے بچنے کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
زیر آب وسائل کو منظم کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ آبی و غذائی خودکفالت سے تعلق رکھنے والے امور پر معلومات، مطالعات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے تاکہ دونوں ملکوں میں آبی و غذائی اداروں کے کارکنان کی مہارتیں بڑھیں اور ان کی صلاحیت اور تجربے سے زیادہ  سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔ 

شیئر: