Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم، آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی پر جرمانے

خلاف ورزی پر 24 افراد پر جرمانے کیے گئے۔ ان میں 14خواتین شامل ہیں(فائل فوٹو سبق)
سعودی وزارت تجارت نے آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانےعائد کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے افراد پر جرمانے کیے گئے جو اشتہاری مہم کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
وزارت تجارت بیان میں کہا کہ ’سماجی رابطہ وسائل سنیپ چیٹ، ٹوئٹر، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پر خلاف قانون اشتہارات دیے گئے‘۔
 آن لائن قانون تجارت کی خلاف ورزی پر 24 افراد پر جرمانے کیے گئے۔ ان میں 14خواتین شامل ہیں۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ اشتہارات دینے والے دھوکہ دہی، غلط بیانی، غیر قانونی سرگرمیوں کی تشہیر کے مرتکب ہوئے۔ انہوں نے صارفین کو اس بات سے لاعلم رکھا کہ وہ سماجی رابطہ وسائل پر جو کچھ پوسٹ کررہے ہیں وہ اشتہاری مہم کا حصہ ہے‘۔
وزارت تجارت نے پھر کہا ہے کہ ’صارفین کو گمراہ کرنے والی اشتہاری مہم کا آئندہ بھی نوٹس لیا جائے گا۔ کسی بھی ذریعے سے صارفین کو لاعلم رکھ کر اشتہاری مہم چلا نے والے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔  

شیئر: