Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انعامی مقابلوں میں خریداری کی شرط غیرقانونی ہے، وزارت تجارت

خلاف ورزی پروزارت تجارت میں شکایت درج کرائی جاسکتی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ  تجارتی اداروں میں منعقد کیے جانے والے انعامی مقابلوں میں شرکت  کے لیے خریداری  ضروری نہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا کہ تجارتی اداروں میں منعقد کیے جانے والے انعامی مقابلوں میں شرکت کےلیے خریداری کی شرط عائد کی جاتی ہے ، کیا یہ عمل قانونی طورپردرست ہے؟
سوال کے جواب میں وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ قانونی طورپر انعامی مقابلوں میں شرکت کےلیے عائد کی جانے والی خریداری کی شرط درست نہیں۔
ایسا کرنے والے تجارتی اداروں کے مالکان کے خلاف شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جس پروزارت تجارت فوری طورپرکارروائی کرتی ہے۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی نوعیت کی تجارتی خلاف ورزی کوریکارڈ کرانے کے لیے وزارت تجارت کا ٹول فری نمبر1900 یا ایپ ’بلاغ تجاری‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

شیئر: