Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اشیاءفروخت اور اسنیپ چیٹ پر اشتہاری مہم چلانے والے گرفتار

 ریاض..... وزارت تجارت و سرمایہ کاری بورڈ نے جعلی اشیاءاسنیپ چیٹ پر فروخت کرنے والے دکاندار اور اسنیپ چیٹ کے ذریعے جعلی اشیاءکی اشتہاری مہم چلانے والے کو گرفتار کر لیا ۔ سبق نیوزکے مطابق وزارت تجارت کی تفتیشی کمیٹی کو اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا پر ایک شخص معروف برانڈ کی جعلی مصنوعات فروخت کر رہا ہے ۔ جعلی اشیاءکی پروموشن کے لئے دکاندار نے ایک اسنیپ چیٹ پر ایک معرو ف شخص کی خدمات حاصل کی ہیں جس کے فالوور ز کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ اطلا ع ملنے پر وزارت تجارت و سرمایہ کاری بورڈ نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اسنیپ چیٹ پر جعلی اشیاءکی پروموشن کی جارہی ہے ۔ بورڈ نے دکاندار اور اسنیپ چیٹ کے اکاﺅنٹ ہولڈر کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ اس حوالے سے وزارت تجارت نے انتباہ دیا ہے کہ وزارت کے قانون کے مطابق معروف برانڈ میں جعلی سازی کرنے یا جعلی اشیاءفروخت کرنے پر 3 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ تاجر اس وقت تک کوئی مصنوعات فروخت کرنے کی غرض سے نہ خریدیں جب تک وہ برانڈ کی سی آر کی تصدیق نہ کرلیں ۔ واضح رہے مملکت میں جعلی اشیاءفروخت کرنا جرم ہے جس پر باقاعدہ قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے ۔ 

شیئر: