Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا میں سمندی طوفان سے متاثرہ سعودی شہریوں کا ہوٹل میں قیام

سمندری طوفان ’ایان‘ سے متاثرہ سعودی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا( فوٹو العربیہ)
امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ’ایان‘  سے نقل مکانی کرنے والے سعودی شہریوں کو ہوٹل میں ٹھہرا یا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ہیوسٹن میں سعودی قونصلیٹ نے متاثرین کے لیے رہائش کا بندوبست کیا ہے۔
سعودی قونصل جنرل شافی العتیبی نے ہوٹل میں مقیم سعودی شہریوں کی خیریت دریافت کی اورانہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں اطمینان حاصل کیا۔ 
 سعودی قونصل قونصلیٹ فلوریڈا میں مقیم سعودی شہریوں کو ہدیات کی تھی کہ وہ انتہائی محتاط رہیں اور طوفان سے بچاؤ کے لیے مقامی حکام کی جاری کردہ ہدایات کی پابندی کریں۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ’ایان‘ سے بےگھر ہونے والے سعودی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
 یاد رہے کہ سمندری طوفان ’ایان‘ جو امریکہ میں اب تک ریکارڈ کیے گئے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک ہے،  نے بدھ کے روز فلوریڈا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
 شدید طوفان ’ایان‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے جبکہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب ڈالر کا لگایا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلوریڈا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اکثر ہلاکتیں سیلاب میں ڈوبنے سے واقع ہوئی ہیں۔
دیگر مقامی نیوز ایجنسیوں بشمول ٹی وی چینل سی این این نے ہلاکتوں کی تعداد 45 بتائی ہے۔
شدید طوفانی ہواؤں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور کاروبار بند ہونے کے بعد اربوں ڈالر کے نقصان کی توقع کی جا رہی ہے۔ وسیع سطح پر بھی ملکی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شیئر: