ملائیشیا۔۔۔۔سلطان اذلان شاہ کپ کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کی تیاریاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں اور ٹیم کو امید ہے کہ وہ آخر کار 7برس بعد سلطان اذان شاہ کپ جیت لے گی۔ٹیم کے کوچ نے امیدظاہر کی کہ کھلاڑی اس مرتبہ کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے 7برس پہلے ٹرافی جیتی تھی جس کے بعد ان کی کارکردگی میں تنزلی آئی تھی تاہم پچھلے سال اس نے چیمپیئنز ٹرافی میں چاندی اور جونیئر ورلڈ کپ میں بھی تمغہ جیتا تھا۔اس مرتبہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔پہلے میچ میں ہند کا مقابلہ برطانیہ سے ہوگا۔اذلان شاہ کپ میں دیگر 6ٹیموں میں ملائیشیا، نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا، ہندوستان ،برطانیہ اور جاپان شامل ہیں۔پاکستان اس مرتبہ اذلان شاہ کپ نہیں کھیل رہا۔9مرتبہ کا چیمپیئن آسٹریلیا سے ہند کا سخت مقابلہ متوقع ہے۔