ممبئی۔۔۔۔۔۔۔دنیا میں جب تک انسان رہتا ہے اس کے اندر روزانہ ایک نئی خواہش جنم لیتی رہتی ہے اوروہ ان کی تکمیل میں کوشاں رہتا ہے تاہم چند خواہشیں ادھوری ہی رہ جاتی ہیں۔
خیبر پختونخواکے ثقافت اینڈکلچرل بورڈ کے سیکریٹری شکیل وحید اللہ نے 2014میں ونود کھنہ سے ہند میں ملاقات کی تھی۔
ونود کھنہ نے مرنے سے قبل ایک مرتبہ اپنے آبائی شہر پشاور آنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اپنے آٹوگراف میں پشاور کے لوگوں کو محبت کا پیغام بھی بھیجا تھاوہ ایک مرتبہ پشاور آنے کیلئے تیار ہوئے مگرحالات نے ساتھ نہیں دیا۔
پاکستان کی مشہورفلمی شخصیت محمد ابراہیم ضیا نے بھی 2014میں ونود کھنہ اور اور دلیپ کمار سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں ونود کھنہ کا گھر پاکستان آل ویمنز ایسوسی ایشن کے زیر استعمال ہے ۔
ونود کھنہ6اکتوبر 1946میں پشاور میں پیدا ہوئے اور27اپریل 2017 کو ممبئی میں چل بسے۔