سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان اور امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے منگل کو ٹیلی فونک رابطے میں فوجی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ امریکی وزیر دفاع کی طرف سے کیے جانے والے رابطے میں امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان سٹراٹیجک شراکت، دونوں ملکوں کے درمیان عسکری و دفاعی شعبے میں تعاون اور اسے مضبوط بنانے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔