Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نورا فتحی فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا یہ آفیشل ترانہ 7 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ (تصویر: نورا فتحی/فیس بک)
بالی وُڈ کی اداکارہ اور ڈانس کوئین نورا فتحی رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں رقص کے جلوے دکھائیں گے۔
بدھ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نورا فتحی نے اپنی پوسٹ میں فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی سکائے‘ کی جھلکیاں اپلوڈ کیں جس میں نورا فتحی کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا یہ آفیشل ترانہ 7 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
نورا فتحی دسمبر میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں نہ صرف کولمبین گلوکارہ شکیرا اور امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ساتھ ولڈکپ کی افتتاحی تقریب میں نظر آئیں گی بلکہ اس کے آفیشل گانے کے ہندی حصے پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گی۔
نورا فتحی کسی بھی فیفا ورلڈ کپ میں پرفارم کرنے والی پہلی انڈین پرفارمر ہوں گی۔
نورا فتحی کی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ راجیت دیو لکھتے ہیں کہ ’واہ، آؤ چلیں، آسمان کو روشنی سے بھر دیں۔
نورا فتحی فین کلب نے لکھا کہ ’میرے سے مزید انتظار نہیں ہورہا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

خیال رہے نورا فتحی حالیہ دنوں مانیکے نامی گانے میں نظر آئی تھیں جبکہ وہ انڈیا کے نجی ٹی وی چینل پر’جھلک دکھلا جا‘ شو میں جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

شیئر: