Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ونچ‘ اور ’ٹرالر‘ کی نئی شناخت، آئندہ ماہ سے عمل درآمد ہوگا

ونچ اور ٹرالر کا رنگ اور لوگو ایک جیسا ہوگا (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت میں دو گاڑیوں ’ونچ‘ اور’ٹرالر‘ کی ’نئی شناخت‘ مقررکی ہے۔ 26 نومبر 2022 سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ آئندہ گاڑیاں منتقل کرنے والی ونچ اور ٹرالر کا رنگ ایک جیسا ہوگا۔  لوگو اور بنیادی معلومات یکساں انداز میں درج کی جائیں گی‘۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ ان دنوں مملکت بھر میں جو ٹرالر یا ونچ موجود ہیں انہیں نئی شناخت کے لیے مہلت دی جائے گی‘۔  
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ ٹرالر اور ونچ کی نئی شناخت اس حوالے سے فراہم کی جانے والی خدمات کو پرکشش اور بہتر بنانے کے لیے مقرر کی گئی ہے‘۔
’نئے ضوابط کے تحت گاڑیوں کی منتقلی کا عمل زیادہ محفوظ  اور منظم طریقے انجام دیا جائے گا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ اس بات پر بھی توجہ دی جارہی ہے کہ آئندہ اس کاروبار میں تجارتی پردہ پوشی کا خاتمہ ہوسکے۔ اب تک اس کاروبار میں غیرملکی ،سعودیوں کے نام سے کام کررہے ہیں، یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا۔‘

شیئر: