بینکاک...... یہاں میکاوک نسل کا ایک بندر انکل فیٹی کے نام سے مشہور ہوگیا ہے کیونکہ وہ بے حد فربہ اندام ہے اور دوسرے بندروں کے مقابلے میں بے حد موٹا تازہ لگتا ہے۔ ۔ لمبی دم والا میکاک نسل کا یہ بندر اپنی ہی برادری کے دوسروں بندروں کے وزن کے مقابلے میں دگنا وزنی اور موٹا ہے۔ اس نے بینکاک کی ایک مارکیٹ میں ڈیرا جما رکھا ہے جہاں وہ ڈٹ کر کھاتا پیتا ہے ۔ وائلڈ لائف حکام نے اس کے بڑھتے ہوئے موٹاپے کو تشویشناک سمجھتے ہوئے جب اس کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ خطرناک حد تک وزنی اور موٹا ہوچکا ہے۔ چنانچہ اسے انہوں نے انکل فیٹی کا نام دے دیا اور ساتھ ہی اس کو ڈائٹنگ پر بھی مجبور کردیا۔ حکام کی کوشش ہے کہ وہ دوسرے بندروں کی طرح دوڑتا اور اچھلتا کودتا نظر آئے۔ اب اس کا وزن رفتہ رفتہ کم ہورہا ہے تاہم اس کی یہ سختی اس وقت تک برقرار رکھی جائے گی جب تک وہ عام بندروں کی طرح کم وزن نہ ہوجائے۔