لاہور... اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے پر آمادگی ظاہر کردی۔ پی سی بی کو جوابی خط میں انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ پر نہیں اس کے سربراہ کرنل (ر) محمد اعظم پر اعتراض کیا تھا۔ ان کا رویہ انتہائی نا مناسب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2 مئی کو یونٹ کے سامنے پیش ہوں گا ۔ واضح رہے کہ خالد لطیف نے اپنے خط میں اینٹی کرپشن پر اعتراض کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد لطیف کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کے خط کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔ پی سی بی نے یہ بھی واضح کیا تھاکہ خالد لطیف کے ساتھ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت پورا تعاون کیا گیا لیکن وہ معاملے کی جاری تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے