Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ محمد بن زاید کی روسی صدر سے ملاقات، یوکرینی بحران پر گفتگو

بحران حل کرانے کے لیے سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت ضروری ہے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے منگل کو سینٹ پیٹرزبرگ کے دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے۔ امارات کے صدر نے یوکرین بحران کے تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پرزور دیا۔
ملاقات کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ ’امارات دنیا میں امن واستحکام کی بنیادوں کے استحکام میں کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
کشیدگی کم کرنے اور بحرانوں کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔ یوکرینی بحران حل کرانے کے لیے سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت ضروری ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے منگل کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل اور حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ خصوصا یوکرین بحران کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ 
شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ’ تمام فریقوں کے مفاد اور دنیا بھر میں امن و استحکام کےلیے یوکرین کا بحران حل کرانے کے لیے سفارتی کوششوں کی بھرپورحمایت ضروری ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ روس کے ساتھ تجارتی لین دین کا حجم دگنا کرکے پانچ ارب ڈالر تک پہنچا دیا ہے‘۔
شیخ محمد بن زاید نے ٹویٹ کیا ’ سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے۔ باہمی دلچسپی سے تعلق رکھنے والی تبدیلیوں اور متعدد مسائل پر تبادلہ خیال  کیا۔ خصوصا یوکرین بحران کی تازہ صورتحال اور دنیا بھر میں امن و استحکام نیز تمام فریقوں کے مفاد کے لیے سفارتی کوششوں کی بھرپور تائید و حمایت کی اہمیت کا جائزہ لیا ہے‘۔  
امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ امارات کے صدر کے دورہ روس کا مقصد یوکرینی بحران کے موثر سیاسی حل تک پہنچنے میں مدد کرنا ہے‘۔
’امارات نے سفارتکاری، بات چیت اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے احترام پر زور دیا ہے‘۔
روس کے صدر کا کہنا تھا کہ’ امارات نے خطے میں اہم کردار کیا ہے۔ ماسکو چاہتا ہے کہ توانائی کی منڈیاں رسد اور طلب کے درمیان توازن میں رہیں۔ اقدامات کا مقصد توانائی سیکڑ میں استحکام پیدا کرنا ہے‘۔

شیئر: