امارات کے صدر شیخ محمد زاید روس کا دورہ کریں گے
ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن اماراتی صدر کا استقبال کریں گے۔ (فوٹو: وام)
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان منگل کو روس کا دورہ کریں گے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن اماراتی صدر کا استقبال کریں گے۔
ملاقات کے دوروان دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور کے علاوہ تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیں گے۔
علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔