روسی صدر کا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
جمعرات 21 جولائی 2022 22:10
دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق روسی صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے روس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امن و استحکام قائم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں