نئی دہلی .... ایک سروے رپورٹ کے مطابق کرناٹک سب سے بدعنوان ریاست قرار پائی جہاں لوگ سرکاری دفاتر میں اپنا کام نکالنے کیلئے سب سے زیادہ رشوت لیتے ہیں۔ ایک این جی او نے جو سروے کرایا ہے اس کے مطابق کرناٹک کے بعد آندھرا پردیش، تاملناڈو، مہاراشٹر ، جموں و کشمیر اور پنجاب کا نمبر ہے۔ تقریباً 20ریاستوں میں اس قسم کے سروے کرائے گئے ہیں۔ کیرلہ، ہماچل پردیش اور چھتیس گڑھ میں کرپشن سب سے کم ہے۔ پچھلے سال ہر تیسرے شخص نے سرکاری دفاتر میں اپنا کرپشن کا تجربہ بیان کیا ہے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے گھریلو کاموں کے سلسلے میں سرکاری افسران کو رشوت دی۔لوگوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پچھلے سال نومبر اور دسمبر میں نوٹوں کی بندش کے دوران سرکاری دفاترمیں رشوت کی سطح کم رہی۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2017ءمیں 20ریاستوں میں تقریباً6350کروڑ روپے کی رشوت لی گئی جبکہ 2005ءمیں 20500 کروڑ روپے رشوت میں پیش کئے گئے تھے۔