Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب  کی مصر میں خواتین سی ای او کانفرنس میں شرکت

سعودی لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت سے افرادی قوت کا 38 فیصد ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن کی سی ای او اسراءعسیری نے مصر میں سی ای او ویمن کانفرنس میں شرکت کے دوران سعودی وژن 2030 کے اہداف  حاصل کرنے کے لیے سعودی خواتین کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  اسراء عسیری کا کہنا ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے اور اب  خواتین افرادی قوت کا 38 فیصد ہیں۔
سی ای او نے مزید کہا کہ سعودی عرب  گذشتہ دو برسوں میں عالمی بینک کی خواتین، کاروبار اور قانون کی درجہ بندی میں بھی 100 میں سے 80 پوائنٹس تک بڑھ گیا ہے۔
مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کی سرپرستی میں قاہرہ میں  منعقد ہونے والی کانفرنس میں اسراء عسیری نے  کہا   ہےکہ عرب اور افریقی  ممالک کی خواتین کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے مواقع کی تلاش کے لیے  ایسی کانفرنسز اہم کردار  ادا کرتی ہیں۔
تقریب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ سعودی خواتین متعدد شعبوں میں قائدانہ صلاحیتوں کے باعث اعلی عہدوں پر فائز ہیں اور مملکت کی ترقی میں  اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
سعودی عرب نے پالیسیوں اور ضوابط کو فعال کرنے کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے تمام ذرائع بھی فراہم کیے ہیں۔

سعودی عرب نے پالیسیز کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

 اسراء عسیری نے مزید کہا کہ ہمارے لیے (آڈیو ویژول میڈیا) سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے والے کمیشن کے طور پر یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات کی ضمانت دیں کہ مسلسل ترقی اور تعاون  کے پیش نظرخواتین کو نمائندگی اور رکنیت کا بڑا موقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ میڈیا کمیشن اپنے شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور دیتا ہے کہ میڈیا کی تمام سطحوں پر خواتین کے لیے ملازمتیں تلاش کی جا سکیں۔
 

شیئر: