سعودی خواتین جہاں دیگر تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں وہیں اندرون و بیرون ملک سیاسی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔
خواتین کی ترقی اور انہیں اپنے قدموں پر کھڑا کرنا سعودی وژن 2030 کا اہم مقصد ہے۔ اور اس حوصلہ افزائی کے بعد زیادہ سے زیادہ سعودی خواتین ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
سعودی عرب سے شائع ہونے والے ’سیدتی میگزین‘ نے مملکت کے 90 ویں یوم الوطنی کے موقع پر کلیدی عہدوں پر فائز نمایاں ترین سعودی خواتین کا تعارف پیش کیا ہے۔
ان خواتین میں مجلس شوریٰ کی اراکین، اندرون ملک کلیدی عہدوں کی حامل خواتین، اقوام متحدہ، بیرون ملک سفارتخانوں، عالمی اداروں اور کھیلوں کی تنظیموں میں نمایاں مقام رکھنے والی خواتین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شہزادی ریما بنت بندر کون ہیں؟Node ID: 397111
-
امریکہ میں سعودی سفیرشہزادی ریمانے حلف اٹھا لیاNode ID: 415781
-
ابہا سائیکل ریس، سعودی خواتین کی شرکتNode ID: 500836