Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہونے پر فخر ہے، خواتین کی رائے

ریاض۔۔۔۔۔سعودی خواتین نے کہا ہے کہ انہیں سعودی ہونے پر فخر ہے ۔مملکت میں قیام کو اپنے لئے سعادت کا باعث سمجھتی ہیں۔ یہ خواتین مملکت سے مغربی و مشرقی ممالک کا رخ کرنیوالی ان سعودی لڑکیوں کے دعوؤں پر رد عمل ظاہر کررہی تھیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مملکت میں حقوق نہیں مل رہے تھے ۔کئی غیر ملکی اخبارات اور چینلز نے ان سعودی خواتین کے انٹرویوپیش کئے جوبیرون مملکت سیاسی پناہ لے چکی ہیں۔ کئی ایسی خواتین بھی ہیں جو خود کو سعودی عرب میں مقیم بتارہی ہیں تاہم فرضی ناموں سے انٹرویو دے رہی ہیں۔دوسری طرف سعودی خواتین نے اپنے ردعمل ٹویٹر کے ذریعے امریکی چینل کے نام پیغام میں کہا کہ سعودی عرب میں ہیں اور رہیں گی۔سعودی حکومت خواتین کے اعزاز و اکرام اور نگہداشت کے حوالے سے بہت کچھ کررہی ہے۔ اظہار خیال کرنیوالی خواتین میں شہزادی ریمابنت بندر بن سلطان کا نام قابل ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ سعودی خاتون ہوں اور اپنے معاشرے کی فلاح و صلاح کیلئے کوشاں ہوں۔ مملکت میں خواتین کیلئے اسپورٹس جنرل کارپوریشن کی ڈپٹی چیئرپرسن کے طور پر کام کررہی ہوں۔ دنیا بھر میں خواتین مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ نجود الرمیحی نے کہا کہ 24سال سے مملکت میں ہوں، مجھے حقوق مل رہے ہیںمیرے سامنے ترقی کے بہت سارے امکانات ہیں۔ ممکن ہے کسی دن وزیر بھی بن جاؤں ۔ سارہ عبدالعزیز نے کہا کہ 3لڑکیاں بیرون ملک گئی ہیں جبکہ 12ملین خواتین مملکت میں قیام کا حتمی فیصلہ کئے ہوئے ہیں

شیئر: