کابل ... اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افغان صدر اشرف غنی ا ور سابق صد رحامد کرزئی سے ملاقات کی ۔ خطے میں قیام امن کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کیلئے مختلف پہلوﺅں پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ الزام تراشی سے گریز کرے اور مستقبل میں باہمی مفاد کے لئے ملکر کام کرے۔ افغان صدر اشرف عنی نے تمام معاملات کے حل کیلئے قابل عمل لائحہ عمل بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پر امن بقائے باہمی کیلئے مستحکم پاکستان مضبوط افغانستان کیلئے ناگزیر ہے۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی بڑا بھائی نہیں۔ پاکستان برابری کی بنیاد پر ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ الزام تراشی سے گریز کرکے بہتر مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ سردار ا یاز صادق کی سربراہی میں 15رکنی پارلیمانی وفد کا بل کے خیر سگالی دورے پر ہے۔