Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کی حقوق کراچی ریلی

  کراچی ...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک جھوٹا شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔جب تک ملک کا گاڈ فادر گھر نہیں جاتا ۔ ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن یہاں کا پیسہ ایان علی جیسے لوگ دبئی لے کر جارہے ہیں۔ کراچی کے عوام کی ہمت اور اپنے حقوق کےلئے جدوجہد کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ کراچی وہ شہر ہے جہاں سے ساری تحریکیں چلتی ہیں ۔ کراچی روشنیوں کا شہر کہلایا جاتا تھا وہ آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ۔آج کراچی میں ہر طرف گندگی ہے۔ اتنی گندگی کبھی نہیں دیکھی۔ کراچی کے شہری پانی کے حصول کےلئے ترس رہے ہیں۔کراچی وہ شہر ہے جو پاکستان کو 70فیصد ریونیو دیتا ہے۔ جب تک پولیس کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تب تک امن نہیں آ سکتا۔ اتوار کو ”حقوق کراچی مارچ “ کے اختتام پر جیل چورنگی کے قریب شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں پولیس اور بلدیات کا سب سے بہترین نظام متعارف کرایا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ ہمیں خیبر پختونخواجیسا پولیس نظام اور بلدیاتی اختیارات چاہئیں۔ کراچی والو ! آپ وعدہ کریں کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف ضرور نکلیں گے ۔ جب عوام ظلم اور نا انصافی کے سامنے سر جھکا لیتی ہے تو وہ خود اپنے ساتھ ظلم کرتی ہے۔ نا انصافیوں کے خلاف جہاد کا درس ہمارا دین دیتا ہے ۔ حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کراچی کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے گئے تو خود کراچی آﺅں گا ۔ کراچی کے حقوق کیلئے ایک مرتبہ نہیں بار بار سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو ایک بہتر بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے جیسے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے رائج کیا ہے۔ جب تک بہتر بلدیاتی نظا م نہیں آئیگا تب تک کراچی کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ کراچی شہرکا پیسہ کراچی پر استعمال ہونا چاہئے۔ کرپٹ حکمران کراچی شہر کا پیسہ چوری کر کے باہر بھیج رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے آج کراچی شہر ترقی کے بجائے پستی کی طرف جا رہا ہے ۔جب تک ان کرپٹ سیاست دانوں کو سزائیں نہیں ملیں گی تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ عمران خان نے پانا مہ کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد یہ طے ہوجائے گا کہ یہ ملک کرپشن سے پاک ہوگا یا پھر زرداری ا ور نواز کے حوالے رہے گا۔عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ جب پرویز مشرف نے انہیں جیل میں ڈالا تو موٹو گینگ فرار ہوگیا تھا لیکن کلثوم نواز نے بھرپور مقابلہ کیا۔ کلثوم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعظم کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس قوم کے بچے اور خواتین گو نواز گو کہنے کےلئے تیار ہوگئے ۔ پانامہ کے فیصلے میں پانچوں ججوں نے کہہ دیا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں ۔ نواز شریف کے پاس وزارت عظمیٰ کی کرسی پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ۔ کسی بھی جمہوریت کے اندر کسی ملک کے سربراہ کو اگر جھوٹا کہہ دے تو اسے ملک کی سربراہی چھوڑ دینی چاہئے۔

 

شیئر: