Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزیوں کے باوجود وزٹ ویزے میں توسیع ہوسکتی ہے؟

وزٹ ویزا ختم ہونے سے سات دن قبل توسیع ممکن ہے( فائل فوٹو عکاظ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ  نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے میں ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ ویزا ختم ہونے سے سات دن قبل توسیع ممکن ہے۔ توسیع میڈیکل انشورنس کے بغیرنہیں ہوگی‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’مقررہ ہدایات کے مطابق توسیع 180 دن سے زیادہ کی نہیں ہوسکتی۔ اس بات کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ توسیع کی صورت میں وزٹ ویزا ہولڈر  180 دن سے زیادہ سعودی عرب میں نہ گزارے‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ’ اگر وزٹ ویزا ختم ہوئے تین دن گزر جائیں اورتوسیع نہ کرائی گئی ہو تو ایسی صورت میں جرمانہ ہوگا‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے پھر کہا کہ’ وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا تاہم اگر میزبان کے ریکارڈ پر ٹریفک خالاف ورزیاں ہوں تو اس کے باوجود وزٹ ویزے میں توسیع ہوسکتی ہے‘۔ 

شیئر: