Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمتیار کو دورہ کابل کی باضابطہ دعوت

کابل..... افغانستان کی حکومت نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کو دورہ کابل کی باضابطہ دعوت دےدی۔ دوئم نائب صدر محمد سرور دانش نے ننگر ہار میں گلبدین حکمتیار سے ملاقات کی اور انہیں دورہ کابل کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پر محمد سرور دانش نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کےلئے تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے طالبان اور دیگر عسکری گروپوں پر زور دیا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے پرامن ذرائع سے اہداف کے حصول کےلئے توجہ مبذول کریں۔ تشدد سے حکومت حاصل نہیں کی جاسکتی۔ حکمتیار نے اس موقع پر کہا کہ حزب اسلامی نے امن عمل میں اسلئے شرکت کی ہے تاکہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالا جاسکے اور افغانستان کو آگے کی طرف لے جایا جائے۔

شیئر: