ریاض میں ’توقا کیفے‘ نے ریستوران اور بار ڈیزائن ایوارڈز جیت لیا
اتوار 23 اکتوبر 2022 23:34
ایوارڈ کے لیے دنیا بھر میں ایک ہزار 200 سے زیادہ تصورات جمع کیے گئے تھے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں توقا کیفے نے ریستوراں اور بار ڈیزائن ایوارڈز جیت لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے کیفے کیٹیگری میں دنیا کی سب سے زیادہ تخلیقی جگہوں اور ان کے پیچھے لوگوں کو تسلیم کرتا ہے۔
توقا گروپ کی بانی اور سی ای او سارہ السعدی نے کہا کہ ہم اس پہچان سے عاجزی ہے اور ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ توقا کیفے واقعی ایک منفرد تصور اور ایک مخصوص جمالیات کا حامل ہے۔ ایک کاروباری ہونے کے ناتے، میں ہمیشہ سعودی عرب میں منفرد جگہیں بنانے اور تخلیق کرنے کا شوق رکھتی ہوں اور ہر تصور کی تفصیل میں اپنی ثقافت اور ورثے پر توجہ دیتی ہوں‘۔
السعدی نے کہا کہ ’ ریستوراں اور بار ڈیزائن ایوارڈ کے لیے تقریباً 66 ممالک نے درخواستیں دی تھیں اور دنیا بھر میں ایک ہزار 200 سے زیادہ تصورات جمع کیے گئے تھے‘۔
توقا گروپ کی بانی اور سی ای او کا کہنا تھا کہ ’سب سے زیادہ مسابقتی ایوارڈ جیتنا اور دنیا بھر کے ڈیزائن ہیروز میں شامل ہونا ایک پیشہ ورانہ خواب ہے‘۔
سارہ السعدی کا فلسفہ امتیاز اور خصوصیت پر مبنی ہے جو بین الاقوامی معیار کے تصور کی تعمیر اور اسے جدید انداز میں سعودی ثقافت سے ہم آہنگ کرتا ہے۔
توقا کیفے سعودی ثقافت کی سادگی اور نفاست کی نمائندگی کرتا ہے جو اپنے مقام کی ترتیب اورسجاوٹ سے ظاہر ہوتا ہے۔
سارہ السعدی نے کہا کہ ’ اسے ڈیزائن کرنا آسان نہیں تھا لیکن ہم نے تصور کو ایک موڑ کے ساتھ منتقل کرنے میں سخت محنت کی تاکہ یہ جدید اور پرجوش محسوس ہو۔ یہ جگہ سعودی عرب کی نمائندگی کرتی ہے اور مجھے اپنے ملک کی خصوصی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر فخر ہے‘۔