سعودی عرب کی کنگ عبداللہ پورٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
پینل میں لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین مینجمنٹ کے ماہرین شامل تھے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے کنگ عبداللہ پورٹ کو لاجسٹکس ایوارڈز کے لینڈ مارکس کے افتتاحی ایڈیشن میں ’سال کی بہترین بحری بندرگاہ‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ایوارڈ دبئی میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا جس میں صنعت کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا جن کی مصنوعات اور خدمات نے لاجسٹک سیکٹر پر تبدیلی کا اثر ڈالا ہے۔
لاجسٹکس گلف نیوز کی میزبانی میں تیزی سے بڑھتا ہوا میڈیا پورٹل ایوارڈز اس شعبے میں سرکردہ تنظیموں کے کارناموں کو نمایاں کرتا ہے۔
کنگ عبداللہ پورٹ کے سی ای او جے نیو نے کہا کہ ’ہم کنگ عبداللہ پورٹ کی شاندار کامیابی اور براعظموں کو جوڑنے والے ایک سرکردہ عالمی مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی ساکھ کے اعتراف میں اس باوقار تعریف کو قبول کرتے ہوئے بہت خوش ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہماری جدید ترین سہہو لتوں کو اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور آنے والی دہائیوں تک مملکت میں تجارت اور اقتصادی ترقی میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہم مستقبل میں بہت سے سنگ میلوں کے منتظر ہیں کیونکہ ہم وژن 2030 کے وعدے کو پورا کرنے کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ پائیدار خوشحالی کے لیے دانشمندانہ قیادت کا روڈ میپ ہے‘۔
ایوارڈز کے افتتاحی ایڈیشن کے ججنگ پینل میں لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین مینجمنٹ کے ماہرین شامل تھے جبکہ تقریب میں خطے کے اعلیٰ صنعتی کھلاڑیوں اور دیگر اہم سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔