پاکستان کے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیر قانون ملک کی خدمت پر انہیں فخر ہے۔
مزید پڑھیں
-
سرکاری افسران حکومت کے مخالفین پر مقدمات کیوں بناتے ہیں؟Node ID: 711721
-
عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آج ہی معطل کرنے کی استدعا مستردNode ID: 711746
’تاہم اب بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر میں بطور وزیر مزید کام نہیں کر سکتا۔‘
اعظم نذیر تارڑ نے لکھا کہ ’اس لیے میں آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔‘
خیال رہے اعظم نذیر تارڑ معروف قانون دان ہیں اور ان کا شمار مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
اس وقت وہ سینیٹ میں قائد ایوان بھی ہیں۔
مستعفی ہونے سے پہلے اعظم نذیر تارڑ نے اتوار لاہور میں ہونے والے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکاء کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے۔ ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں
— Azam Nazeer Tarar (@AzamNazeerTarar) October 24, 2022