پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر روہڑی کے امجد علی بھٹی کی جب شادی ہوئی تو پڑھنا لکھنا بالکل نہیں جانتے تھے۔ نکاح نامے پر دستخط کی بجائے انگوٹھا لگانا پڑا تو انہیں بہت شرمندگی ہوئی جس کے بعد انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور انتہائی تگ و دو کے بعد ایم اے انگلش کر لیا۔ اب وہ بچوں کو انگریزی پڑھاتے۔ امِ کلثوم کی ویڈیو رپورٹ