Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں غیر معیاری مچھلیاں اور مرغیاں تلف کردی گئیں

’تلف کی جانے والی اشیا غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے ام السلم علاقے میں مرغیوں اور مچھلیوں کی دکانوں پر چھاپے مارکر 350 کلو مچھلی اور265 کلو مرغی تلف کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تلف کی جانے والی اشیا غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر تھیں۔
بلدیہ نے کہاہے کہ ’چھاپے ام السلم علاقے کے سوق برمہ میں مارے گئے ہیں‘۔
ام السلم بلدیہ کے سربراہ انجینئر ابراہیم الفقیہ نے کہا ہے کہ ’علاقے میں مرغیاں، مچھلیاں اور گوشت کے علاوہ سبزیاں فروخت کرنے والی دکانوں کے تفتیشی دورے جاری ہیں‘۔
’کارروائی کے دوران بلدیہ ضوابط کی خلاف ورزیاں بھی پکڑی ہیں جبکہ ایسے افراد کو بھی پکڑا ہے جن کے پاس صحت کارڈ نہیں تھا‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں بلدیہ ضوابط یا صحت اصولوں کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کریں۔

شیئر: