خیبرپختونخوا کے معاؤن خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک طالبان رہنما کے بقول ان کے ساتھی سوات میں جنگ کرنے نہیں آئے تھے بلکہ اپنی بیمار بہن سے ملنے آئے تھے۔
خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ سوات میں کالعدم تنظیم کمانڈر اپنی بیمار بہن سے ملنے آئے تھے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ’میں نے طالبان رہنماؤں سے پوچھا کہ اپ کے ساتھی سوات مٹہ کیوں آئے ہیں وہاں حالات خراب ہو رہے ہیں تو طالبان کے رہنما کی جانب سے مجھے جواب ملا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک کمانڈر کی بہن بہت بیمار تھی اس لیے وہ بیمار پرسی کے لیے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ گئے تھے۔ کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے مطابق کہ وہ جنگ کے لیے سوات نہیں آئے تھے۔‘
مزید پڑھیں
-
سوات میں ٹی ٹی پی کی مبینہ واپسی: کون کیا کہہ رہا ہے؟Node ID: 693231
-
سوات میں 2009 والی صورتحال کی واپسی افسوسناک ہے: خواجہ آصفNode ID: 709016