دونوں ملکوں کے منفرد تعلقات اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی ( فوٹو ایس پی اے)
کویتی وزیراعظم شیخ احمد نواف الصباح سے بدھ کو قصر بیان میں سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر برادرانہ امور، دونوں ملکوں کے منفرد تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد، وزیر نقل و لاجسٹک خدمات صالح الجاسر اور نائب وزیر نقل و لاجسٹک خدمات ڈاکٹر رمیح الرمیح موجود تھے
کویتی وزیراعظم کے نائب اول و وزیر داخلہ سے بھی سعودی وزیر نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
کویتی وزیر امور ایوان امیری شیخ محمد عبداللہ المبارک، وزیر خزانہ و وزیر مملکت برائے اقتصادی و سرمایہ کاری امور عبدالوھاب الرشید، وزیر محنت و وزیر بجلی و پانی و تجدد پذیر توانائی ڈاکٹر امانی بوقماز، وزیر مملکت برائے بلدیاتی امور عبدالعزیز المعجل اور وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح معاونت کے لیے موجود تھے۔
علاوہ ازیں کویتی وزیراعظم کے نائب اول و وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد سے بھی سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیزنے ملاقات کی۔
دونوں برادر ملکوں کے منفرد باہمی تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر برادرانہ ماحول میں بات چیت کی گئی۔