شہزادہ فیصل بن فرحان کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد
منگل 18 اکتوبر 2022 10:44
’سعودی وزیر خارجہ نے کویتی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویت میں نئی تشکیل شدہ حکومت میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر شیخ سالم عبد اللہ الجابر الصباح کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کویتی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے شیخ سالم عبد اللہ الجابر الصباح کو نئے منصب میں کامیابی کی دعا کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مشترکہ امور کے علاوہ تعلقات کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔