انڈین ریاست اتر پردیش میں زہریلی چائے نے چار جانیں لے لیں
جمعہ 28 اکتوبر 2022 11:49
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
ہلاک ہونے والوں میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین ریاست اتر پردیش میں صبح کی چائے پینے سے دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب صبح کی جائے بنائی جارہی تھی اس وقت ایک بچے نے غلطی سے چائے کے برتن میں کیڑے مار دوا ڈال دی تھی اور دیگر افراد یہ مشروب پی گئے۔
اتر پردیش پولیس کے مطابق واقعہ مین پوری ضلع میں پیش آیا اور پانچ افراد نے یہ زہریلی چائے پی تھی جن میں سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک پانچ سالہ اور چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
راجیش کمار نامی پولیس افسر نے میڈٰیا کو بتایا کہ چاروں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں اور پولیس نے جانچ کے لیے چائے کی پتی، دودھ اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لی ہیں۔
علاقے کے ایس ایچ او اروند کمار کا کہنا ہے کہ ’چائے کی پتی اور کیڑے مار دوا کا پیکٹ ایک جیسا ہونے کی وجہ سے بچے نے کنفیوژ ہوکر برتن میں چائے کی پتی کی جگہ کیڑے مار دوا ڈال دی جب ان کی والدہ چائے بنا رہیں تھیں۔