ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدرلینڈز مدمقابل ہوں گے
اتوار 30 اکتوبر 2022 6:30
28 اکتوبر کو پاکستان زمبابوے سے ہار گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج (اتوار) نیدرلینڈز کے خلاف کھیل رہا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ اس سے قبل انڈیا اور زمبابوے سے ہونے والوں میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان وقت کے مطابق آج کا میچ دن 12 بجے شروع ہو گا۔
دوسری جانب پرتھ کے محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشن گوئی بھی کی ہے۔
سنیچر کو نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔
جمعہ 28 اکتوبر کو نیندرلینڈز اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور دونوں ٹیمز کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
اس سے پہلے بدھ کو افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا۔
آئرلینڈ نے اس سے پہلے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پانچ رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب سے میلبرن میں ہی شیڈول انگلینڈ اور آسٹریلیا کا اہم میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔